ایرانی فٹبال ٹیم کا امریکی حملے میں شہید اسکول کی طالبات کو خراجِ تحسین

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)ایران اور نائیجیریا کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ فٹبال میچ میں ایران کی ٹیم نے مِناب میں شہید ہونے والی اسکول طالبات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ترکی میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں ایران کی قومی ٹیم نے اسکول پر امریکی حملے کے سبب شہید ہونے والی طالبات کو خراج دیتے ہوئے چھوٹے اسکول بیگز تھامے ہوئے تھے۔
واضح رہے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 170 کے قریب بچیاں شہید ہوگئیں تھیں۔



