نسیم شاہ کو مریم نواز کیخلاف متنازعہ ٹویٹ مہنگا پڑ گیا،پی سی بی نے جواب طلب کرلیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ اور میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام ہے،شوکاز نوٹس پی سی بی کے ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا،نسیم شاہ کو مقررہ وقت میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،جواب موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔پی ایس ایل کے افتتاحی روز نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے پی سی بی کی مہمان وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز کے خلاف ٹویٹ ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button