ریونیو ٹیم کی کامیابیوں کا تسلسل برقرار،رینکنگ میں پنجاب بھر میں ضلع اوکاڑہ دوسری پوزیشن پر براجمان

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی قیادت میں ریونیو ٹیم کی کامیابیوں کا تسلسل برقرار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو کی زیر نگرانی ریونیو ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، بورڈ آف ریونیو ماہ فروری کی رینکنگ میں پنجاب بھر میں ضلع اوکاڑہ دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگیا، پنجاب بھر میں ضلع اوکاڑہ نے 96.08 سکورز کے حصول سے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور ریونیو ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کے احکامات جاری کیے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کے اہداف کا تسلسل سے حصول ٹیم کی کامیابی ہے، بہترین ریونیو سروسز کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کی ہدایات کے مطابق عوامی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا جائے، امید ہے مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت محنت سے کام کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button