دیپال پور:نقب زن گینگ کے پانچ کارندے پولیس کےہاتھوں گرفتار 27 وارداتوں کا انکشاف 32لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)دیپال پور سٹی اور حجرہ شاہ مقیم میں پولیس نے نقب زنی میں ملوث گینگ کے کارندوں کیخلاف کارروائی مزمل، علی شان، ثناء اللہ،اللہ دتہ اور انتظار گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا،حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ملزمان سے 05 لاکھ روپے نقدی ، ایک بھینس ، 03 بکریاں اور 02 موبائل فونز برآمد کئے،سٹی دیپالپور پولیس نے ملزمان سے 18 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا ترجمان ڈی پی او اوکاڑہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان نے نقب زنی کی27 وارداتوں کا انکشاف کیا پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے



