ماتلی پولیس نے منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اہم کامیابی حاصل کرلی

ماتلی(ذیشان احمد گدی/جانوڈاٹ پی کے)ماتلی پولیس نے منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کرلی ہیں، ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر محمود احمد خان نے اسٹاف کے ہمراہ مین بازار میں دکان کے تالے توڑ کر کنفیکشنری کا سامان چوری کرنے والے 2 ملزمان طارق خاصخیلی اور عبدالوحید راجپوت کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا، جبکہ اسی سلسلے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 2 آئیس فروش ملزمان عابد علی شاہ اور عرفان علی چانڈیو کو بھی گرفتار کیا گیا تاہم 2 ملزمان شاکر علی چانڈیو اور ساجد علی چانڈیو موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے ایک اور کارروائی میں دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کر 120 لٹرز دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان ونود کمار اور سلیم ملاح کو گرفتار کیا جبکہ ایک ملزم اللہ داد چانڈیو فرار ہوگیا، ماتلی پولیس کی ان کارروائیوں کو عوامی و سماجی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، ادھر ڈسٹرکٹ بدین میں بھی پولیس نے مختلف تھانوں کی سطح پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 92 گرام آئیس اور 645 لٹرز دیسی شراب برآمد کرلی جبکہ ایک روپوش سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ایس ایچ او تھانہ نندو انسپکٹر مولچند میگھواڑ نے 22 گرام آئیس سمیت ملزم مہر علی شاہ کو گرفتار کیا، ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر امتیاز علی تھیبو نے 32 گرام آئیس سمیت 2 ملزمان اسماعیل خاصخیلی اور محمد حنیف ملاح کو گرفتار کرکے ایک روپوش ملزم ایاز علی راجپوت کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ 10 لٹرز دیسی شراب سمیت ملزم ڈیوجی کولھی کو بھی گرفتار کیا گیا، اسی طرح سی آئی اے پولیس نے تھانہ بدین کی حدود میں چھاپہ مار کر 435 لٹرز دیسی شراب برآمد کی تاہم بٹھی مالک ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری نے کارروائی کے دوران 70 لٹرز دیسی شراب برآمد کی جبکہ ملزم واجد چانڈیو بھی موقع سے فرار ہوگیا، ایس ایچ او تھانہ کڈھن نے 10 لٹرز دیسی شراب سمیت ملزم انصار علی چانڈیو کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام کے مطابق منشیات اور جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں اور کسی بھی صورت قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی،



