اوکاڑہ: تحصیل انتظامیہ کا نواحی علاقہ 50 ٹو ایل میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار

اوکاڑہ رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کی زیر نگرانی تحصیل انتظامیہ کا نواحی علاقہ 50 ٹو ایل میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار، کاروائی کے دوران سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ سرکاری زمین پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا جائے گا اور اس سلسلہ میں مستقل بنیادوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا



