اوکاڑہ: کم عمر لڑکے کو اغواء کرکےزیادتی کرنیوالے 2ملزم گرفتار

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے ) نواحی گاؤں سے کم عمر لڑکے کو اغواء کرکے ہوس کا نشانہ بنایا گیا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کی حدود میں واقع گاؤں مپالکے سے اللہ وسایا ولد محمد یونس اور ناظم ولد بوٹا 12 سالہ غلام مصطفٰی فریدی کو اغواء کرکے محکمہ انہار کی زیر تعمیر عمارت میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا بچے کی چیخ پکار کرنے پر تشدد کیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ چوچک نے متاثرہ بچے کے والد محمد رزاق ولد طوریز دکنہ چاہ وٹوواں والا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے بتایا گیا ہے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے متاثرہ بچہ اپنے چچا کے گھر سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ اغواء کر لیا گیا تھا

مزید خبریں

Back to top button