پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل 11 کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ 11 کھیلنے کے لیے جمع ہونے والے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا، اس تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جبکہ پی ایس ایل 11 کا ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت کرتا ہوں مگر آپ کو ملک و قوم کا وسیع تر مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور ہم نے اسے مزید آگے لے کر جانا ہے۔

اس ہونے والی تقریب میں فرنچائز اونرز ، پی ایس ایل کی ٹیموں کے کپتان، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم، پاکستان کی نیشنل ٹیم کے کھلاڑیوں، پی ایس ایل کے لیے آئے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

ان کے علاوہ غیر ملکی پلیئرز میں سکندر رضا، روی بوپارہ، تبریز شمسی، ٹم پین، مائیک اسمتھ، برینڈن ولسن اور سڈلا اور دیگر غیر ملکی پلیئر ز بھی تقریب میں شریک تھے۔

سیاسی شخصیات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، سالک حسین  اور علی پرویز ملک سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر شافع حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز تقریب میں شریک تھے۔

مزید خبریں

Back to top button