قطر میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)قطری ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔اتوار کو قطری وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ملک کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔قطری وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کےدوران تکینکی خرابی کےسبب گرکرتباہ ہوا۔
قطری وزارت داخلہ نے بتایا کہ واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 3 قطری فوجی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہے۔28 فروری سے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے آغاز کے بعد قطر کو ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا رہا ہے۔



