سعودی بندرگاہ ینبع کے قریب آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر پر ینبع پورٹ کے صنعتی علاقے میں واقع سامریف آئل ریفائنری پر ایک ڈرون گر کر تباہ ہو گیاجس کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق اس سے قبل جمعرات کو ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ینبع بندرگاہ کو نشانہ بنانے والے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق سامریف ریفائنری سعودی سرکاری توانائی کمپنی آرامکو اور موبل ینبع ریفائننگ کمپنی کی ملکیت ہے جو امریکی کمپنی ایکسن موبل کی ذیلی کمپنی ہے۔



