اسرائیل کا فضائی حملوں میں ایرانی کمانڈ سینٹرز،میزائل سائٹس اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیل کا فضائی حملوں میں ایرانی کمانڈ سینٹرز،میزائل سائٹس اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
اسرائیل نے فضائی حملوں میں ایرانی کمانڈ سینٹرز، میزائل سائٹس اور فضائی دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اس سے قبل امریکی سینٹ کام نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل سائٹس کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے کا مقصد ایرانی اینٹی شپ میزائل سسٹم ختم کرنا تھا ۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی ساحلی جنوبی پارس فیلڈ میں گیس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی حملے کے بعد گیس کی پیداوار معطل ہوگئی۔ ایران نے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور ریفائنری پر حملے کا فی الفور جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حملہ جس ملک سے ہوا اس کی توانائی تنصیبات نشانے پر لیں گے ۔



