علی لاریجانی کے قاتلوں کو جلد سخت سزا بھگتناپڑے گی،ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

تہران(جانوڈاٹ پی کے)نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہید ہونے والے ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔رہبرِ معظم نے علی لاریجانی کی شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے علی لاریجانی کو ایران کی سیاسی اور حوکمتی قیادت میں ایک ذہین، وفادار اور ممتاز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیت کے قتل سے ان کی اہمیت اور اسلام کے دشمنوں کی ان سے نفرت ظاہر ہوتی ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ اسلام مخالف عناصر کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی نظام کے درخت کے نیچے یہ خون بہانا اسے مزید مضبوط کرتا ہے اور ہر خون کی ایک قیمت ہے جس کا حساب ان شہداء کے قاتلوں کو جلد دینا ہوگا۔



