2ایرانی بیلسٹک میزائل گرا دیئے،سعودی عرب،ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ چین منسوخ

ریاض/واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)سعودی وزارت دفاع نے کہاہے کہ مشرقی ریجن میں فضائی دفاعی نظام نے2بلیسٹک میزائل مار گرائے ہیں جبکہ2ڈرونز کو بھی تباہ کیا گیاہے۔

وائٹ ہاوس اور ڈونلڈ ٹرمپ

وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں کہا گیاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ چین منسوخ کردیا ہے، صدر ٹرمپ کے دورہ چین کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے باقی ماندہ نظام کو بھی مکمل ختم کردیں گے،آبنائے ہرمز استعمال کرنیوالے ممالک اس کی سیکورٹی خود سنبھالیں۔

سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران کے بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا،ایٹمی ری ایکٹر محفوظ ہے، کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا،حملہ قریبی عمارت پر ہوا جو لیبارٹری کے طور پر استعمال ہوتی تھی،ایٹمی پلانٹ پر حملوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button