سعودی عرب میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا۔سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث عیدالفطر20مارچ بروز جمعہ کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 12 مختلف مقامات پر چاند دیکھنے کیلئے کمیٹیوں کا اجلاس ہوا لیکن ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس لیئے عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو ہو گی ۔



