سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی ایل پی جی باؤزرز کیخلاف کارروائی، جرمانہ عائد

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی ایل پی جی باؤزرز کیخلاف کارروائی، جرمانہ عائد کرتے ہوئے ضلع کی حدود سے نکال دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایل پی جی کی متوقع بڑھتی قیمتوں کے تناظر میں اڈہ کسان میں گیس کے 2 عدد باؤزرز کے مالکان کو جرمانہ عائد کر دیا اور انہیں فوری طور پر ضلع کی حدود سے باہر نکال دیا گیا، اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ ایل پی جی باؤزرز میں 30 30 ٹن ایل پی جی سٹور تھی اورشتبہ باؤزرز کئی روز سے اڈا کسان پر کھڑے تھے، انہوں نے کہا کہ عوام کو ایل پی جی کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے سلسلہ میں چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے گا اور ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی اور اوور چارجنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ عوام ایل پی جی گیس کی ذخیرہ اندوزی اور چارجنگ کی نشاندہی کریں تاکہ ان عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لے جا سکے۔



