وزیرآباد:نوجوان نسل کو تباہ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جاوید اقبال قادری

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں۔سی سی ڈی کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں لائق تحسین ہیں۔نوجوان نسل کو تباہ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک وزیرآباد جاوید اقبال قادری نے سینئر صحافی ڈاکٹر ملک آصف علی،علمدار حسین چوہدری سے  خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں نے معاشرہ تباہ کردیا ہے نوجوان نسل نشہ کی لت میں مبتلا ہوکر خاندان سمیت ملک کا مستقبل تاریک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس سے نہ صرف انکی زندگیاں تباہ ہورہی ہیں بلکہ پورے کے پورے خاندان برباد ہورہے ہیں۔جاوید اقبال قادری نے کہا کہ سٹی پولیس آفیسر گوجرانولہ ڈاکٹر سردار غیاث گل کی جانب سے نشہ فروخت کرنیوالوں کے خلاف شروع ہونیوالی موئثر کاروائیوں سے جہاں انکے حوصلے ٹوٹ رہے ہیں وہی منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی آنی شروع ہورہی ہے۔جاوید اقبال قادری نے کہ حکومت کو چاہیے معاشرے کی تباہی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں اور تیز کرتے ہوئے معاشرہ ان سے پاک کرلیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں سے معاشرہ ٹھیک نہیں ہوسکتا جو نوجوان اس کے کا شکار ہوچکے ہیں انہیں راہ راست پہ لانے کیلیے اقدام کرنا نہایت اہم ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ایسے سنٹر بنائیں جائیں جہاں انکو کوئی نہ کوئی ہنر سکھانے کے ساتھ ساتھ انکی ذہنی و معاشی نشوونما کیلیے تربیتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرے تاکہ کچھ عرصہ بعد جب یہ لوگ وہاں سے نکلیں تو اپنا اور اپنے خاندان کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہوسکیں۔

مزید خبریں

Back to top button