رجب بٹ کے سالے نے بہنوئی پر سنگین الزامات عائدکردیئے،ایمان کو دھمکیاں دیئے جانے کا بھی انکشاف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے معروف لاگر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں،حال ہی میں رجب بٹ کی اہلیہ کے بھائی نے ان پر اور انکے اہلخانہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے ایک ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ رجب بٹ کے چچا اور والدہ انکے گھر آئے تھے اور ایمان کو سخت دھمکیاں دی ہیں۔یہ بیان انہوں نے سوشل میڈیا پر حیدر اور ڈوگر کی جانب سے ایمان کو لائیو سیشن میں تنقید کا نشانہ بنانے کے ردعمل میں دیا۔عون شیخ کا کہنا تھا ’’اگر مجھے اپنی بہن کا گھر بچانے کے لیے جھکنا پڑا تو میں جھک جاؤں گا۔ آپ سب کی بہنیں ہیں،لیکن اگر آپ کا بہنوئی آپ کی حاملہ بہن کو دھوکا دے رہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
عون نے مزید کہا کہ ’’وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر میری بہن کے خلاف باتیں کرتا ہے بلکہ یہ بھی دعویٰ کرتا ہے کہ اسے ہر سہولت حاصل ہے،ڈرائیور اس کی خدمت میں موجود ہیں۔یہ سب جھوٹ ہے،میں ہر بار خاموش رہا جب وہ غلط بیانی کرتا رہا۔ پھر اس کی والدہ اور چچا آئے اور کہا کہ وہ ایسا ہی رہے گا۔اب آپ بتائیں، کیا آپ یہ سب برداشت کریں گے؟ آپ نے نمبر ون یوٹیوبر سے شادی کی ہے۔میرے پاس ریکارڈنگ موجود ہے
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد عون شیخ کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ اپنی بہن کے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ اگر رویہ تبدیل نہیں ہو رہا تو علیحدگی ہی بہتر راستہ ہوسکتا ہے،کچھ نے عون کو مزید عوامی بیانات سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram



