طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے، چین

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ایران میں جاری فوجی آپریشن فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں، چین اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

بیان کے مطابق تعمیری کردار میں سلامتی کونسل میں انصاف کی بالادستی، امن کے لیے کوششیں اور جنگ کے خاتمے کی جدوجہد شامل ہے۔ چین نے خبردار کیا کہ جنگ کے پڑوسی ممالک تک پھیلنے پر اسے گہری تشویش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فریقین فوری طور پر ملٹری آپریشنز بند کریں اور جنگ کو مزید وسعت دینے سے گریز کریں، طاقت کا اندھا دھند استعمال قابل قبول نہیں۔

چین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ایران کے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے جائز حق کو تسلیم کرتا ہے اور ایرانی جوہری مسئلہ بالآخر سیاسی و سفارتی حل کی طرف لوٹے گا۔

مزید خبریں

Back to top button