ایران کے دو جنگی طیاروں کو گرا دیا گیا، قطری وزارت دفاع

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)قطر کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے ایران سے آنے والے دو سخوئی 24 جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطری وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے 7 ایرانی بیلسٹک میزائل پانچ ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرکے ناکام بنا دیا۔

دعوے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایرانی میزائلوں کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا، ہمارا دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے اور ہم کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دینے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایران پر مشترکہ امریکی اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 555 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے امریکی میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے نئی کوشش کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button