اسرائیلی پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

مقبوضہ بیت المقدس(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی پابندیوں کے باوجود تقریباً ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

رمضان المبارک کے آغاز پر اسرائیلی حکام نے جمعے کی نماز کے لیے مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔

روزانہ اجازت ناموں کے ساتھ صرف 10 ہزار فلسطینیوں کو  مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے باوجود تقریباً ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

 یہ عام برسوں میں آنے والے لاکھوں افراد کے مقابلے میں بہت کم تعداد ہے۔

مزید خبریں

Back to top button