میرپورخاص: ڈپٹی کمشنر کااعلیٰ سطحی اجلاس، صفائی، شجرکاری مہم، تجاوزات، پولیومہم اور عوامی مسائل کو فوری حل کرنیکی ہدایت

میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری نے ٹاؤن کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہروں میں صفائی ستھرائی کے عوامی مسائل کو حل کیا جائے اور کہا کہ شجرکاری مہم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے، شہروں سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں بھی لوکل گورنمنٹ اداروں کو اپنا فعال کردار ادا کرنے، برتھ سرٹیفکیٹس کو بھی لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے مفت فراہم کرنے اور جو بھی دیگر ضروری عوامی مسائل ہیں انہیں حل کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ عوام کے مسائل حل اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں ٹاؤن کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ کے افسران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی انہوں نے مزید کہا کہ میرپورخاص ایک خوبصورت اور سرسبز شہر ہے اور اس شہر کو مزید خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لئے ٹاؤن کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ افسران کی اہم ذمہ داری بنتی ہے اجلاس میں چیف آفیسر سید خادم علی شاہ نے کہا کہ بھینسوں کے باڑوں کو شہر سے باہر منتقل کروانے میں مدد فراہم کی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری نے یقین دلایا کہ اس ضمن میں مکمل رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ مکمل طور پر عملدرآمد کیا جا سکے اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوہاب عباسی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انیس الرحمان سیال، چیف آفیسر ضلع کونسل سید عمران حیدر شاہ، ٹاؤن چئیرمین میرواہ گورچانی چودھری احسان الحق، ٹاؤن چئیرمین میر شیر محمد ٽالپر ولی محمد ناریجو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔



