حق پرست چئیرمین سلیم خان کی ہدایت پر یوسی نمبر ون میں رمضان المبارک میں لائٹنگ کا کام زور و شور سے جاری

میرپورخاص (شاھدمیمن)یونین کونسل نمبر ون میں رمضان المبارک کے تقدس کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے لائٹنگ کا کام یوسی فنڈ سے شروع کردیا گیا ہے۔ یہ کام رمضان کے پہلے روز سے جاری ہے اور یوسی کے تمام واڑوں میں مکمل کیا جا رہا ہے۔حق پرست یونین کونسل کے چئیرمین عبدالسلیم خان اور وائس چئیرمین فرید قریشی کی براہ راست ہدایت پر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ اس موقع پر دلاور پٹھان، کونسلر ارشد، کونسلر انیس اور لیڈی کونسلر شبانہ باجی کی نگرانی میں کام تیزی سے جاری ہے۔مقامی شہریوں نے اس اقدام کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے رمضان کا ماحول مزید روحانی اور روشن ہو جائے گا۔ چئیرمین عبدالسلیم خان نے کہا کہ "یہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے یوسی فنڈ کا بہترین استعمال ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ ہر گھر گلی محلے تک یہ روشنی پہنچے”۔یہ لائٹنگ وارڈوں کی سڑکوں، چوراہوں اور عوامی مقامات پر لگائی جارہی ہیں، جو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں  عوام کے لیے علاقوں میں روشنی کی بہترین سہولت ہے انشااللہ پوری یوسی میں لائٹنگ کا کام جلد مکمل ہوجائے گا

مزید خبریں

Back to top button