ٹھٹھہ:ٹریفک چوکی سے ایدھی فاؤنڈیشن سینٹر تک گاڑیوں کی روڈ پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ڈی سی ٹھٹھہ کی جانب سے ٹریفک پولیس چوکی ٹھٹھہ سے لے کر ایدھی سینٹر ٹھٹھہ تک ہر قسم کی گاڑیوں کی روڈ پر پارکنگ مکمل طور پر ممنوع قرار دیے دیا گیا

 ٹھٹھہ شہر کے مین اسٹاپ پر گاڑیوں کے کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام اور رش میں اضافے کے باعث عام شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے DC/SSP ٹھٹھہ کی خصوصی ہدایات پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹھٹھہ کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں عوام سمیت تمام گاڑی مالکان، جن میں رکشہ، سوزوکی، کار، وین اور بسیں شامل ہیں، کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ٹھٹھہ شہر کے مین اسٹاپ، نیشنل ہائی وے این-5 پر واقع ٹریفک پولیس چوکی سے لے کر ایدھی سینٹر تک ہر قسم کی گاڑیوں کی روڈ پر پارکنگ مکمل طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔ اب کوئی بھی گاڑی شہر میں سڑک پر پارک نہیں کی جا سکے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ اعلان سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹھٹھہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈرائیور حضرات اس نوٹس پر عمل کریں اور شہریوں کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے اپنی گاڑیاں متبادل مقامات پر کھڑی کریں تاکہ ٹریفک جام سے عوام کو نجات دلائی جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button