لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لئے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے،ڈی پی او ننکانہ
آر پی او ریجن شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے ضلع ننکانہ میں علاقہ تھانہ فیض آباد کا دورہ کیا

ننکانہ صاحب( رضوان سلطان / نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے )نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لئے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق میرٹ پر انصاف فراہم کریں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارسلان زاہد نے ایس پی انوسٹی گیشن حنا نیک بخت کے ہمراہ پولیس لائن میں یادگار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ آر پی او ریجن شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے ضلع ننکانہ میں علاقہ تھانہ فیض آباد کا دورہ کیا۔





