چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کالاڑکانہ میں کارکنوں سے اظہار تعزیت

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ پہنچ کر کارکنوں سے اظہار تعزیت کیا ہے. انہوں نے سبزی منڈی کے بھٹو محلہ میں واقع آفتاب نیک محمد بھٹو ہاؤس پہنچ کر مختلف سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایمپائر ٹاؤن کے چیئرمین اور سٹی لاڑکانہ کے سیکریٹری اطلاعات وقار بھٹو سے ان کے چچا علی اصغر بھٹو کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے بھائی مظہر بھٹو اور صاحبزادے یاسر بھٹو سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے پی پی پی یوسی 3 کے جنرل سیکریٹری عابد بھٹو سے ان کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی، اس موقع پر جمیل سومرو، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری اور سہیل انور سیال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے بھی سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا.



