ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اوکاڑہ(رپورٹ:وحید آرائیں/جانوڈاٹ پی کے)نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ایس پی انویسٹیگیشن ملک داؤد اور دیگر افسران نے ڈی پی او کا استقبال کیاضلعی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو سلامی پیش کی ڈی پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈی پی او نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان ، مال ، عزت کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ،جرائم کے خاتمہ کے لیے تمام اقدامات اور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت تفتیشی امور کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے گا ضلعی پولیس ، شہداء فیملیز اور غازی پولیس افسران کے مسائل کا حل اور ویلفئیر اولین ترجیح ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button