ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،چوہدری عبدالجبار گجر

اوکاڑہ(رپورٹ: وحید آرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار سمیت محکمہ ہیلتھ کے افسران اور بورڈ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے، اجلاس کو ضلع بھر کے مختلف میڈیکل سٹورز میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے متعدد کیسز پیش کیے گئے، اس دوران معمولی نوعیت کے کیسز میں میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ اور شو کاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ دیگر کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوائے گئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے والوں، ممنوعہ ادویات اور زاید المیعاد ادویات کی فروخت میں ملوث افراد سمیت ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، غیر قانونی، غیر رجسٹرڈ اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ عطائیوں اور بغیر لائسنس کام کرنے والے مراکز کے خلاف مہم مزید تیز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر میڈیکل اسٹور پر مستند فارماسسٹ کی موجودگی لازمی ہو۔



