سابق امریکی وزیر خزانہ ایپسٹین سے تعلق پر ہارورڈ یونیورسٹی میں عہدے سے مستعفی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی وزیر خزانہ لیری سمرز کمسنوں سے جنسی زیادتی کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق پر ہارورڈ یونیورسٹی میں عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

لارنس ہنری سمرز ا1999 سے سن 2001 تک امریکا کے وزیر خزانہ رہے اور ہارورڈ یونیورسٹی کے سن2001 سے سن2006 تک صدر بھی رہے تھے,وہ امریکا کی نیشنل اکنامک کونسل کے سن 2009 سے سن2010 تک ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

لیری سمرز اس سال کے آخر میں عہدہ چھوڑیں گے ،تاہم اس عرصے میں وہ چھٹیوں پر رہیں گے۔

 ہارورڈ یونیورسٹی نے لیری سمرز کے خلاف تحقیقات شروع کی تھی، جب ان کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ طلبہ کے سامنے اعتراف کررہے تھے کہ انکا جیفری ایپسٹین سے تعلق رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button