ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا،ایران

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا،  بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن پُرامن جوہری استعمال کا حق نہیں چھوڑیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ جب اسرائیل نے حملہ کیا تھا ہم نے تب بھی ہتھیار نہیں ڈالے تھے، یہ لوگ ناکام تجربہ دُہرانا چاہتے ہیں تو اب بھی بہتر نتیجہ نہیں ملے گا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ  ہم اب پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں، ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

ایران کے وزیر خارجہ  نے کہاکہ اس میں کسی کی فتح نہیں ہوگی، جنگ ہوئی تو یہ تباہ کُن ہوگی، امریکی اڈے پورے خطے میں موجود ہیں، اس تنازع میں پورا خطہ شامل اور صورتحال بہت خطرناک ہوجائے گی۔

عباس عراقچی نے زور دیا کہ  تنازع کا حل بات چیت اور سفارت کاری میں ہی ہے، بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن پُرامن جوہری استعمال کا حق نہیں چھوڑیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button