آسٹریلیا نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

سڈنی(جانوڈاٹ پی کے) کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک ڈارون میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 اگست تک مکائے میں ہوگا، ڈارون میں 2004 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ میچ ہونے جا رہا ہے اور مکائے میں بھی پہلی بار ٹیسٹ میچ کا انعقاد ہو گا۔
گزشتہ بار بنگلا دیش نے 2017 میں ڈھاکا میں آسٹریلیا کو شکست دے کر اپنی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی تھی اور اب بنگلا دیش 2003 کے بعد پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔



