بھارت: کھلے میدان میں نماز ادا کرنے پر بزرگ مسلمان پر لاٹھیوں سے تشدد

اترکھنڈ (جانوڈاٹ پی کے)سیکولر بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا جہاں ریاست اترکھنڈ میں نماز اداکرنے پر بزرگ مسلمان پر تشدد کیا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق شہر رودراپور میں شاہد نامی مزدور نے  ایک مندر کے قریب کھلے میدان میں نماز ادا کی  جس پر مندرکے منیجر نے بزرگ پر لاٹھیوں سے تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق بزرگ مسلمان کے ساتھ بدسلوکی گئی اورہندو مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے شکایت درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button