انچارج بلاول ہاؤس میڈیا سیل سریندر ولاسائی مستعفی

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے) بلاول ہاؤس کے ترجمان اور سندھ اسمبلی کے رکن سریندر ولاسائی نے انچارج بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا ہے، جو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔
سریندر ولاسائی کے مطابق انہوں نے صحت کے مسائل کے باعث یہ فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ استعفیٰ کے بعد وہ اب تھرپارکر کی سیاست کو زیادہ وقت دیں گے۔
ان کے اس فیصلے سے تھرپارکر سمیت بلاول ہاؤس کے حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔



