7 افراد کی 28 سالہ خاتون سے بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی زیادتی

آسام (جانوڈاٹ پی کے)بھارت میں جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارتی ریاست آسام میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 7 افراد نے چاقو کی نوک پر 28 سالہ خاتون کو اس کے بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ 19 فروری کو سلچر شہر کے قریب بائی پاس روڈ پر پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ کم از کم 7 افراد نے باری باری اس کے ساتھ زیادتی کی اور بعد ازاں اسے زبردستی 10 ہزار روپے ایک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے پر مجبور کیا۔

متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سلچر شہر سے چند کلومیٹر دور ایک کار میں موجود تھی کہ اچانک مردوں کا ایک گروہ نمودار ہوا۔ ملزمان نے دونوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور چاقو کے زور پر خاتون کے بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سلچر صدر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے دو ملزمان کی شناخت کر لی ہے، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت 25 سالہ نیلوتپل داس اور 27 سالہ سبول داس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق سلچر شہر سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے اور اس کا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button