صدر ٹرمپ کا ایران کے معاملے پر پہلا آپشن سفارتکاری ہے،ضرورت پڑی تو فوجی آپشن بھی میز پر ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے معاملے پر پہلا آپشن سفارتکاری ہے۔۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے واضح کیا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو امریکا ایران کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق صورتحال پر آج کانگریس کے ارکان کو باضابطہ بریفنگ دی جائے گی۔
کیرولائن لیویٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہمیشہ سفارتی حل کو فوقیت دی ہے، تاہم ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کا اختیار صرف صدر کے پاس ہے۔ ترجمان کے مطابق امریکا تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



