میکسیکو: ایل مینچو کی ہلاکت، ہنگامے 20 ریاستوں میں پھیل گئے،70 افراد ہلاک،جیل بریک اور پروازیں معطل

میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو میں بدنام زمانہ ایل مینچو کارٹل کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں شدید تشدد اور بدامنی کی لہر پھیل گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہنگامے 20 سے زائد ریاستوں تک پھیل چکے ہیں۔

تشدد کے واقعات میں اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 25 نیشنل گارڈ اہلکار بھی شامل ہیں۔ مختلف شہروں میں فائرنگ، جلاؤ گھیراؤ اور مسلح جھڑپوں کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب ساحلی شہر پورٹو ویارتا کی جیل سے 23 قیدی فرار ہو گئے۔ بدامنی کے پیش نظر متعدد ایئر لائنز نے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں جبکہ کروز لائنز کے شیڈول بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

میکسیکو کی حکومت نے امن و امان کی بحالی کے لیے 10 ہزار فوجی اہلکار مختلف متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق حالات پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں اور آپریشنز جاری ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور دیگر ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے سفری اور سکیورٹی وارننگ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button