جہلم: بھچر گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، نو لاکھ روپے اور پسٹل برآمد

جہلم(جانوڈاٹ پی کے) تھانہ پنڈدادنخان کی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث وحید عرف بھچر گینگ کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے پولیس نے 9 لاکھ 35 ہزار روپے نقد، ایک عدد پسٹل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ پولیس ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے اور وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔



