لاڑکانہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان قتل،ورثہ کا ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے تھانہ بقاپور کی حدود گاؤں خدا بخش چانڈیو میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 17 سالہ نوجوان احمد خان جلبانی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے. اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر مقتول کی لاش چانڈکا اسپتال منتقل کردی. مقتول لاڑکانہ شہر کی بھینس کالونی کا رہائشی تھا، ورثاء لاش کے اوپر ماتم کرتے رہے جن کا کہنا تھا کہ احمد صبح گھر سے نکلتے وقت بتاکر گیا تھا کہ وہ دوستوں کے ہمراہ جا رہا ہے، کچھ علم نہیں کہ واقعہ کیسے پیش آیا اور کون ملوث ہے؟ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، انہوں نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا.

مزید خبریں

Back to top button