رمضان کوسو قتل کیس: سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حسین بخش راجڑ کی ضمانت مسترد، ملزم پرکاش میگھواڑ کی منظور

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو کے قریب علی بندر روڈ پر کار میں فائرنگ کر کے قتل کیے گئے رمضان کوسو کے مقدمے میں سندھ ہائی کورٹ میرپورخاص نے مرکزی ملزم، سابق ایس ایچ او ڈیپلو حسین بخش راجڑ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے، جبکہ اسی کیس میں ملزم پرکاش میگھواڑ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

رمضان کوسو قتل کیس کے دو ملزمان، سپاہی شوکت راہمون اور سپاہی لال محمد بجیر، تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے ہیں، جبکہ کیس میں شامل سابق ایس ایچ او ڈیپلو حسین بخش راجڑ کی گاڑی بھی ابھی تک برآمد نہیں کی جا سکی ہے۔

دوسری جانب رمضان کوسو کے والد نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو پولیس نے بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کیس کو خراب کر رہی ہے اور اب تک ملزمان گرفتار نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اللہ تعالیٰ اور ہائی کورٹ میرپورخاص کے معزز جج صاحبان پر مکمل یقین ہے کہ وہ انہیں اور رمضان کے معصوم بچوں کو ضرور انصاف فراہم کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button