ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 165رنز کا ہدف

پالی کیلے (جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز، شاداب خان شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں پر رنز اسکور کیے۔صائم ایوب7 اور سلمان علی آغا 5 اور بابر اعظم 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
صاحبزادہ فرحان نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔



