سندھ 1122 ایمبولینسز سروس کی فوری کارروائی پانچ انسانی جانوں کو بچالیا گیا

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے )سندھ اینٹگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 ایمبولینسز سروس کی فوری کارروائی پانچ انسانی جانوں کے ضائع ہونے سے بچایا گیا۔ ٹھٹہ سجاول روڈ دولھ دریا پل کے مقام پر آئل ٹینکر اور مویشی سے بھری شہزور میں خوفناک تصادم جس کے نتیجے میں ایک شخص صالح محمد موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔ جب کہ محمد موسیٰ ملاح مشتاق ڈوگر اور یوسف ڈوگر سخت زخمی۔ اطلاع ملتے ہی سندھ اینٹگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 کے انچارج نعمان علی گوپانگ نے فوری طور پر ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچائیں اور زخمی اور ہلاک ہونے والے شخص کو سول ہسپتال مکلی منتقل کیا گیا۔ 1122 ایمبولینسز کی فوری ترسیل قابل تعریف ہے مزید انسانی جانوں کو محفوظ طریقے سے ابتدائی طبی امداد دے کر سول ہسپتال مکلی منتقل کر کے بعد میں کراچی منتقل کیا گیا۔زخمی افراد اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گولاڑچی سے بتایا جا رہا ہے۔ مویشی لے کر کراچی مویشی منڈی جا رہے تھے۔ کچھ مویشیوں کے مر جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب

ٹھٹہ کے علاقے میر پور ساکرو کے قریب لیٹ سٹاپ پر ٹرک کا موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر جس کے نتیجے میں ایک افراد جانحق دو زخمی

زخمی اور جانحق افراد کو 1122 ایمبولینسز میں شیخ زید ہسپتال میرپور ساکرو منتقل کیا گیا ہے۔

جانحق اور زخمی تینوں بھائی تھے جس میں سے ایک بھائی اصغر علی ملاح عمر 35 سال موقع پر جانحق۔ اور زخمیوں میں غلام مرتضیٰ ملاح اور عبدللطیف ملاح شامل ہیں جن کو اب ابتدائی طبی علاج کے بعد مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر کراچی 1122 ایمبولینسز کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ سندھ اینٹگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 بھنبھور ریجن کے ریجنل مینجر وزیر احمد زئور اور ضلع مینجر دھنی بخش پلیجو نے آپریشن ٹیم نعمان علی گوپانگ صفی اللہ بھگٹی عبدالمنان چنہ شارلیٹ یونس مسیح محمد آصف خشک وقار نبی جوکھیو اور مزید کو فوری طور پر کارروائی کرنے پر شاباشی دی۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری اور غلط سمت پر ڈرائیونگ کرنے کے باعث حادثات روز کا معمول بن گیا ہے۔ ان کو روکنے کے لیے جامع اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button