کراچی الگ صوبہ؟ بدین میں وکلا کا شدید ردِعمل، عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین بار ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر احسان علی بھرگڑی اور اصغر چانگ کی قیادت میں سندھ کے گورنر کی جانب سے کراچی کو توڑ کر الگ صوبہ بنانے کے بیان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے آج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔ وکلا برادری کی بڑی تعداد بار روم کے سامنے جمع ہوئی، نعرے بازی کی اور اس بیان کو سندھ کی وحدت کے خلاف سازش قرار دیا اس موقع پر صدر احسان علی بھرگڑی نے کہا کہ کراچی سندھ کا اٹوٹ حصہ ہے، اسے الگ کرنے سے متعلق کسی بھی قسم کی بات سندھ کے عوام کے لیے قابلِ قبول نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر سندھ اپنا بیان فوری طور پر واپس لیں اور سندھی عوام سے معافی مانگیں بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا بدین بات کے جنرل سیکریٹری اصغر چانگ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ وکلا برادری سندھ کی جغرافیائی سالمیت پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسے بیانات بند نہ کیے گئے تو پورے سندھ میں سخت احتجاجی تحریک چلائی جائے گی عدالتوں کے بائیکاٹ کے باعث ضلع کی مختلف عدالتوں میں مقدمات کی کارروائی متاثر رہی اور سیکڑوں سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بدین بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ کی حکمتِ عملی جلد مرتب کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button