بصیر پور روڈ پر گاڑی کا کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی، ہسپتال منتقل

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) دیپال پور کے قصبہ چورستہ میاں خاں میں بصیر پور روڈ پر منی مزدا سڑک کنارے کھڑی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیاٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں منی ٹرک میں سوار 1 شخص جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا نعش اور زخمی شخص کو ضروری کارروائی کےبعد مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نےٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیاجانبحق ہونے والے کی شناخت محمد ظفر ولد شہباز (عمر تقریباً 33 سال) سکنہ درشن گاؤں حویلی لکھا کے نام سے ہوئی۔



