ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کوبڑے مارجن سےشکست دے کر بھارت کی مشکلات بڑھا دیں

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ  مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوےکو 107 رنز  کے بھاری مارجن سے شکست دے کر بھارت کے لیے  پریشانیاں بڑھادیں۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے چوکوں چھکوں کی برسات کرتے ہوئے 20  اوورز  میں 254  رنز بناڈالے جوکہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں ویسٹ انڈیز 107 رنز کی فتح کے ساتھ  سپر ایٹ  مرحلے میں گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر آگئی۔

گروپ 1 میں چاروں ٹیمیں ایک ایک میچز کھیل چکی ہیں اور آج کے میچ میں  بھاری مارجن سے فتح کے بعد ویسٹ انڈیز  کا نیٹ رن ریٹ  5.350  اور 2 پوائنٹس ہیں، جب کہ بھارت کو  شکست  دیکر جنوبی افریقا 3.800 کے نیٹ رن ریٹ  کے باعث 2 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر برجمان ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کی ٹیم  بغیرکسی پوائنٹ کے مائنس 3.800 رن ریٹ کے بعد تیسرے اور  زمبابوے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت نے ابھی ویسٹ انڈیز  اور  زمبابوے سے 2 میچز کھیلنا ہیں، سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت کو نا صرف اگلے دونوں میچز جیتنا ہیں بلکہ بھاری مارجن سے جیتنا ہوں گے کیونکہ اگر کسی ٹیم سے پوائنٹس برابر ہوئے تو کم رن ریٹ کے باعث  ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنا مشکل ہوجائےگا۔

مزید خبریں

Back to top button