بنگلادیشی آرمی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں،چیف آف جنرل اسٹاف بھی تبدیل

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)طارق رحمان کے وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالتے کے چند روز بعد ہی بنگلادیش کی آرمی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل محمد حفیظ الرحمان کو ترقی دیکر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں55انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کرکے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔
میجر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آف فورسز انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارت خارجہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل میر مشفیق الرحمان کو آرمڈ فورسز ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان سے پہلے پی اس او رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی خدمات وزارت خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔



