برفانی لاک ڈاؤن! نیویارک میں اسکول بند، ٹریول بین نافذ، 2 فٹ سے زائد برفباری کا الرٹ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) میئر نیویارک ظہران ممدانی نے ممکنہ برفباری کے پیش نظر نیو یارک سٹی میں سکول بند رکھنے کا حکم دے دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک سٹی میں مکمل ٹریول بین نافذ کر دیا گیا، رات 9 سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی کی گئی ہے، سٹی میں 18 سے 24 انچ اور بعض علاقوں میں 28 انچ تک برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکا بھر میں برفانی طوفان کے باعث 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں، جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر 42 فیصد روانہ ہونے والی اور 63 فیصد آنے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فیڈرل ایوی ایشن نے نیویارک ایئر پورٹس پر گراؤنڈ سٹاپ کی وارننگ جاری کر دی، جبکہ نیشنل ویدر سروس نے اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک برفباری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔



