ایران نے روس کیساتھ’’وربا‘‘ائیر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کرلیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے روس کیساتھ ’وربا‘ ائیر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران نے اسرائیل کیساتھ جنگ میں تباہ ہونے والے فضائی دفاعی نظام کی بحالی کیلئے روس کیساتھ خفیہ طور پر تقریباً60کروڑ ڈالر کے اسلحے کی خرایدری کا معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت ہزاروں جدید کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے میزائل حاصل کیے جائیں گے۔یہ معاہدہ گزشتہ برس دسمبر میں ماسکو میں طے پایا جس کے تحت روس 3سال کے دوران ایران کو500’وربا‘ (Verba) لانچ یونٹس اور 2500 ’9M336‘ میزائل فراہم کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button