ٹی20ورلڈکپ سپر8،جنوبی افریقہ نے بھارت کو76رنز سےدھول چٹادی

احمدآباد(جانوڈاٹ پی کے)ٹی 20ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو عبرتناک شکست دیدی۔احمدآباد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں 188 رنز کے تعاقب میں بھارتی کرکٹ ٹیم 111رنز پر ڈھیڑ ہوگئی۔ ایشان کشن صفر، تلک ورما ایک، واشنگٹن سندر 11، ابھیشیک شرما 15 اور کپتان سوریا کمار 18 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر 63 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ڈیوالڈ بریوس 45، کپتان ایڈن مارکرم 4، ڈی کوک 6، رائن ریکلٹن 7، مارکو یانسن 2 اور کوربن بوش 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقہ کے ٹرسٹن اسٹبس 44 اور کاگیسو ربادا صفر رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔



