ٹی20ورلڈ کپ سپر8مرحلہ،انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سُپر 8 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دیدی۔پالی کہلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں انگلش ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔سری لنکا کی ٹیم 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16.4 اوورز میں 95 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شاناکا 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے، کامیندو مینڈس نے 13اور ویلا لاگے نے 10رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس نے 21 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔واضح رہے کہ اس گروپ میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے سبب منسوخ ہوا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔



