برمنگھم: چاقو کے حملے میں 18 سالہ برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق، دو زخمی

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جمعے کی شب نمازِ تراویح کے دوران چاقو کے حملے میں ایک 18 سالہ برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اولڈبری جامع مسجد کی کار پارکنگ میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ حملے میں 19 اور 22 سال کے دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔

ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات فراہم کریں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button