بھارت کا تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران تباہ، پائلٹ محفوظ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا لڑاکا طیارا تیجس تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ تاہم پائلٹ بروقت اجیکٹ کرنے کی وجہ سے محفوظ رہا۔
حادثے کے بعد انڈین ایئرفورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ان کے پاس کل 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ پچھلے دو سالوں میں تیجس طیارے کا تیسرا حادثہ ہے۔ پہلا حادثہ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا، جبکہ دوسرا طیارہ گزشتہ سال دبئی ایئرشو میں زمین بوس ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق مسلسل حادثات سے بھارت کے فضائی دفاعی پروگرام میں خطرہ پیدا ہو سکتا ہے اور تیجس کے تربیتی اور عملی استعمال کا معائنہ وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے۔



